لاہور: (پی این آئی)عثمان بزدار کا سیاسی مستقبل کیا ہے؟ فیاض الحسن نے اہم انکشاف کر دیا، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، مدت پوری کریں گے، لوٹ مار ایسوسی ایشن الزام تراشی کر رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب اطمینان کے ساتھ ذمہ داری نبھا رہے ہیں، ماضی کی
حکومتوں نے کچھ نہیں کیا۔فیاض الحسن چوہان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا عالمی تنظیم نے کورونا کے حوالے سے پنجاب کی پرفارمنس کو بہترین قرار دیا، عثمان بزدار واحد وزیراعلیٰ ہیں جنہوں نے 56 ارب کا ٹیکس ریلیف دیا، پہلا انڈر گراؤنڈ واٹر سیوریج باغ جناح میں مکمل ہونے جا رہا ہے، منصوبے سے بارش کا پانی محفوظ کیا جاسکے گا۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا ہم نے موبائل اراضی ریکارڈ سینٹر کا آغاز کیا، عثمان بزدار پھڑکنے تھڑکنے کے بغیر پنجاب کی خدمت کر رہے ہیں، غیر متحدہ اپوزیشن سے گزارش کروں گا کوئی تعمیری کام کریں۔ انہوں نے کہا آج منظور پاپڑ والا سامنے آگیا ہے، منظور پاپڑ والا نے شہباز شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں 12 ٹرانزیکشنز کیں۔فیاض الحسن نے کہا شریف برادران نے کرپشن کے نت نئے طریقے دریافت کیے، یہ بہت بڑے کاریگر اور فنکار ہیں، انہوں نے گریڈ 20 کے گھریلو ملازم بھرتی کیے تھے، ان کی ٹی ٹیاں پکڑوں تو ان کی سیٹیاں نکلتی ہیں، نواز شریف کی طرح شہباز شریف کی سیاست کا سورج غروب ہونیوالا ہے، شہباز شریف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے، فضل الرحمان کی مثال 4 آنے کے چکن جیسی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں