کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل، خواجہ آصف نیب لاہور میں پیش ہو گئے، کیا سوال جواب ہوئے؟ جانیئے

لاہور(پی این آئی):کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل، خواجہ آصف نیب لاہور میں پیش ہو گئے، کیا سوال جواب ہوئے؟ ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کی تحقیقات میں خواجہ آصف نیب میں دوسری بار پیش ہوگئے، قومی احتساب بیورو ٹیم کی لیگی رہنما سے پوچھ گچھ اور زمین کی خرید وفروخت سے متعلق سوالات کئے جا رہے ہیں۔

لیگی رہنما خواجہ آصف 3 جولائی کو بھی نیب کے سامنے پیش ہو چکے ہیں، خواجہ آصف کی جانب سے دیا گیا ریکارڈ اور سوالات کے جوابات غیر تسلی بخش تھے۔ لیگی رہنما کے خلاف سیالکوٹ میں ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل میں تحقيقات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close