کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کی زمین کا معاملہ، خواجہ آصف کو نیب لاہور نے آج پھر طلب کر لیا

لاہور(پی این آئی)کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کی زمین کا معاملہ، خواجہ آصف کو نیب لاہور نے آج پھر طلب کر لیا،نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کو آج نیب لاہور نے دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ذرائع نیب کے مطابق مسلم لیگ نون کے رہنماخواجہ آصف کو نیب نے آج دن 11 بجے

ذاتی حثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ خواجہ آصف 3 جولائی کو بھی نیب کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ذرائع نیب کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کی جانب سے دیا گیا ریکارڈ اور جوابات غیر تسلی بخش تھے۔واضح رہے کہ نیب لاہور نے خواجہ آصف کو سیالکوٹ میں کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کی زمین کے معاملے میں طلب کیا تھا، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close