خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ پر افغانستان کی سرحد سے فائرنگ، 3شہری شہید، 7زخمی ہو گئے

باجوڑ(پی این آئی)خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ پر افغانستان کی سرحد سے فائرننگ، 3شہری شہید، 7زخمی ہو گئے، خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ پر افغانستان کی سرحد سے فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 3شہری شہید اور7زخمی ہوگئے ہیں۔ابتدائی اطلاع کے مطابق سرحد پار سے فائرنگ کے

نتیجے میں 2 سپاہی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے نزدیکی مرکز پہنچا دیا گیا ہے ار شہیدوں کی میتیں ورثا کے حوالے کرنے کیلئے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ماضی میں بھی افغانستان کی سرحد سے پاکستان کے قبائلی علاقوں پر فائرنگ کی جاتی رہی ہے جس کے نتیجے میں بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔ افغان سرحد سے پاک فوج کی چوکیوں کو بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close