تمام کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے بند رہیں گے، وہ صوبہ جس میں لاک ڈائون مزید ایک ماہ کیلئے بڑھا دیا گیا

کراچی(پی این آئی) سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔نئے نوٹیفکیشن کے مطابق رات بارہ بجے لاک ڈاؤن کی مدت ختم ہوگئی تھی۔نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے میں 15 اگست

لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔اس دوران تعلیمی ادارے، شادی ہالز، بزنس سنٹر اور ایک ایکسپو سینٹر بند رہیں گے۔ریسٹورانٹس میں گیارہ بجے تک ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی۔ہفتہ اور اتوار کو گروسری اور فارمیسی کے علاوہ کاروبار مکمل بند رہے گا۔دوسری جانب سندھ شادی ہالز ایسوسی ایشن عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ حکومت عید سے قبل ہی شادی ہالز کو کھولنے کی اجازت دینے کیلئے تیار ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ سے ہونے والے مذاکرات کامیاب رہے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے یقین دہانی کروائی کہ صوبائی حکومت عید سے قبل ہی کاروبار کھولنے کی اجازت دینے کیلئے تیار ہے۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت نے ایس او پیز بھی تیار کر لیے ہیں۔ صوبائی وزیر نے شادی ہالز ایسوسی ایشن عہدیداروں کو یقین دہانی کروائی کہ اس معاملے پر وفاق سے مشاورت کے بعد حتمی اعلان کر دیا جائے گا۔ شادی ہالز ایسوسی ایشن عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ پرامید ہیں کہ انہیں جلد کاروبار کھولنے کی اجازت مل جائے گی۔ہم صوبائی حکومت کے اعلان کا انتظار کریں گے۔ تاہم اگر صوبائی حکومت سے قبل وفاقی حکومت شادی ہالز کھولنے کی اجازت دیتی ہے، تو پھر کاروبار کا آغاز کر دیا جائے گا۔ یہاں واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس پھیلاو کے باعث شادی ہالز سمیت دیگر کئی کاروبار کئی ماہ تک بند رہے۔ اب وفاقی اور صوبائی حکومتیں کی جانب سے عائد پابندیوں میں نرمی کرنے کے بعد کئی کاروبار کھل چکے ہیں، تاہم شادی ہالز اب بھی بند ہیں۔ سندھ حکومت عید سے قبل شادی ہالز کھولنے کی بات کر رہی ہے، جبکہ پنجاب حکومت نے ستمبر کے ماہ میں شادی ہالز کھولنے کی اجازت دینے کا عندیہ دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close