اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی حکومت نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا بجٹ 144 سے بڑھا کر 203 ارب روپے کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے غربت مٹاو¿ پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا بجٹ 144 ارب روپے سے
بڑھا کر 203 ارب روپے کر دیا گیا جس سے ایک کروڑ 69 لاکھ خاندان مستفید ہونگے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ اس پروگرام نے کویڈ19کے باعث لاک ڈاو¿ن کے معاشی اثرات کو کم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا، ابتدائی طور پر پروگرام کا آغاز کیا گیا تھا تو 12ملین مستحقین کیلئے اس کا بجٹ 144ارب روپے تھا۔معاون خصوصی نے بتایا کہ احساس پروگرام مکمل طور پر ایک شفاف، قواعد وضوابط پر مبنی غیرسیاسی پروگرام ہے جس میں صوبہ سندھ کا حصہ سب سے زیادہ ہے جو اس پروگرام کے غیر سیاسی ہونے کا مظہر ہے۔ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ بائیومیٹرک کی تصدیق کے مسائل اور وفات پانے والے مستحقین کے لواحقین کے اہل خانہ کو ادائیگیوں کرنا بڑا چیلنج تھا، بائیومیٹرک مشکلات کے باعث مستحق افراد میں ادائیگیوں کو یقینی بنانے کیلئے متبادل طریقہ کار کا حل پیش کیا،معاون خصوصی نے مزید کہا کہ 8جولائی 2020کو احساس ایمرجنسی کیش پورٹل کا اجراءکیا گیا، اب تک پورے ملک میں 1 کروڑ 28 لاکھ 63 ہزار سے زائد محنت کش افراد میں 155 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد کی امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں