مسلم لیگ (ن) میں فارورڈ بلاک بننے کی خبریں، مریم اورنگزیب پھٹ پڑیں ، کیا کہہ دیا؟

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی میں فارورڈ بلاک کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ ن لیگ پہلے سے زیادہ متحد ہے، تحریک انصاف کی جانب سے فارورڈ بلاک کا دعوی ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ مکانوں کی طرح کھوکھلا اور جھوٹا ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم

لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کی جانب سے ن لیگ میں فارورڈ بلاک کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کی کارکردگی صفر ہے اور سب زبانی جمع خرچ ہے،عوام حکومت کو مسترد کرچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ پہلے سے زیادہ متحد ہے، تحریک انصاف کی جانب سے فارورڈ بلاک کا دعوی ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ مکانوں کی طرح کھوکھلا اور جھوٹا ہے۔دوسری طرف مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے کراچی میں بجلی کی قلت کا نوٹس لینے پر شہریوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب جس چیز کا نوٹس لیں، اس کی چوری ، قلت اور قیمت دونوں بڑھ جاتی ہیں، عمران صاحب نے مہنگائی کا نوٹس لیا ، عوام کی چیخیں نکل گئیں،عمران صاحب نے پٹرول کا نوٹس لیا، چوری ، قلت اور قیمت بڑھ گئی ،عمران صاحب نے ڈالر کا نوٹس لیا، تاریخی قیمت بڑھ گئی ،دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا، قیمتیں مزید بڑھ گئیں، عمران صاحب نے بجلی اور گیس کی قیمت کا نوٹس لیا، تاریخی قیمت بڑھ گئی۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب جس چیز کا نوٹس لیتے یا پھر وزیروں کو نگرانی کا ٹاسک دیتے ہیں، عوام کی چیخیں نکل جاتی ہیں۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما ء یونس انصاری نے دعویٰ کیا ہےکہ مسلم لیگ ن کے35 سے 40 ارکان ہمارے ساتھ ہیں، ن لیگ کا فارورڈ بلاک بہت جلد سامنے آجائے گا۔یونس انصاری کا کہنا ہے کہ ان کی قیادت میں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ن لیگ کے6 اور پیپلزپارٹی کا ایک رکن پہلے ہی ملاقات کرچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close