اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی حکومت نے رواں سال میں تعمیرات سے متعلقہ 400 ارب روپے کے منصوبے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔وفاقی حکومت نے رواں سال کی آخری سہ ماہی میں تعمیرات سے متعلقہ چار سو ارب روپے کے منصوبے شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر
صدارت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ہاؤسنگ کا اجلاس ہوا جس میں جاری منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومتی تاریخی منصوبہ ہاؤسنگ کے شعبے کو بدل دے گا۔ موثر پالیسیوں سے بہترین سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ ایک میکنزم کے ذریعے عوام کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔شبلی فراز نے کہا ہے کہ رواں سال کی آخری سہ ماہی میں تعمیرات سے متعلقہ چار سو ارب روپے کے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔ 145 ارب روپے لاگت سے گھروں اور اپارٹمنٹس کی تعمیر پر مبنی منصوبہ 20 اکتوبر کو شروع کیا جائے گا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان معیشت کی بحالی اور معاشرے کے پسماندہ طبقوں کا اپنے گھروں کا خواب پورا کرنے کے پیش نظر تعمیرات کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے آج ہاؤسنگ، تعمیرات اور ترقی کے بارے میں قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ملک کے ممتاز سرمایہ کاروں اور بلڈرز نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سرمایہ کاری راغب کرنے کے لئے تعمیراتی منصوبوں کے لئے بین الاقوامی روڈ شوز سے انعقاد سمیت اس شعبے کی ترقی کے حوالے سے متعدد تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے غریب عوام کی سہولت کیلئے شروع کئے گئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا بجٹ 144 ارب سے بڑھا کر 203 ارب کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں