عمران خان نواز شریف سے بہتر لیڈر ہیں اور عثمان بزدار شہباز شریف سے بہتر وزیراعلیٰ ہیں، ن لیگی اراکین اسمبلی کھل کر میدان میں آگئے

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ ن کے باغی ارکان نے عمران خان کو نوازشریف سے بہتر لیڈر قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار شہبازشریف سے بہتر وزیراعلیٰ ہیں، عمران خان نوازشریف سے زیادہ محنتی ہیں، ابھی فیصلہ نہیں کیا آئندہ الیکشن کس جماعت سے لڑوں گا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن

کے باغی ارکان رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا، اور اشرف انصاری کھل کر ن لیگ کیخلاف میدان میں آگئے ہیں۔باغی رکن نشاط ڈاہا نے کہا کہ عمران خان بہت زیادہ محنتی ہیں، عمران خان نوازشریف سے بہتر اور محنتی لیڈر لیڈر ہیں۔ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی شہباز شریف سے بہتر وزیر اعلیٰ ہیں۔ نشاط ڈاہا نے کہا کہ ابھی تک میرا تعلق ن لیگ سے ہی ہے، میں نے ن لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن لڑا آئندہ الیکشن بارے فیصلہ کروں گا کہ کس جماعت کے ٹکٹ پر لڑنا ہے۔اسی طرح ن لیگی رہنماء اشرف انصاری نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عوام کی خدمت اور فلاح وبہبود کیلئے ملقات کرتا رہوں گا۔ن لیگ کو چاہیے کہ پارٹی کے اندرونی مسائل پر توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اچھے ایڈمنسٹریٹر تھے مگر ملنا مشکل تھا۔ واضح رہے ن لیگ کے باغی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے، نشاط ڈاہا کی جانب سے ن لیگ کے باغی ار کان اسمبلی کے اعزاز میں ضیافت دی گئی۔جس میں نشاط ڈاہا اور مولوی غیاض الدین سمیت 20 لیگی ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔ لیگی ارکان نے متفقہ فیصلہ کیا کہ اپنی پارٹی کے ساتھ رہیں گے۔ حکومت کی بہتر کارکردگی کی تعریف حمایت کریں گے۔مورثی سیاست کے خلاف اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ن لیگ کی قیادت اپنے مقدمات کا سامنا خود کرے گی اور خود کو کلیئر کرے۔اپنے حلقوں کے کام اولین ترجیح ہیں۔رواں ماہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ن لیگ کے 6 اور پیپلز پارٹی کے ایک ارکان کی ملاقات ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close