حکومت کی حکمت عملی کامیاب ہو گئی ،کورونا کیسز میں یومیہ کتنی کمی ہو گئی؟اچھی خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں یومیہ کورونا کیسز کی تعداد50 فیصد کم ہوگئی ہے، اپریل میں کورونا کیسز کی شرح10.21 فیصد سے بڑھ کر وسط جون میں 22.45 فیصد ہوگئی تھی، اب جون سے وسط جولائی تک تعداد کم ہوکر 11.44فیصد پر آگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ملک بھر

میں کورونا کیسز کی ماہانہ اور یومیہ تعداد کے حوالے سے جائزہ رپورٹ پیش کی گئی۔رپورٹ سے معلوم ہوا کہ اپریل سے تین ماہ کے دوران پوری شدت کے ساتھ پھیلنے والے وائرس کی تعداد جولائی میں بتدریج کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔ رپورٹ سے اندازہ لگایا گیا کہ یومیہ ٹیسٹنگ میں مثبت کیسز کی تعداد کم ہو رہی ہے۔ جائزہ رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ 26 فروری کو پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس رپورٹ ہوا۔فروری مارچ میں تعداد بڑھنے کا گراف مسلسل اوپر کو جاتا رہا، پاکستان میں 29 اپریل کو کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.21 فیصد تھی، جوکہ جون کے وسط 14 تاریخ کو ڈبل ہوگئی اور یہ شرح 22.45 فیصد تک جاپہنچی۔لیکن پھر وسط جون میں پیک کے بعد گراف مسلسل نیچے آنا شروع ہوا۔ وسط جون سے تقریباً وسط جولائی 12 تاریخ تک یومیہ کیسز کی تعداد کم ہوتے ہوتے 11.44 فیصد پر آگئی ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا کہ عوام کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے عیدالاضحی پر کسی قسم کی نرمی وبا کے پھیلاؤ میں اضافہ کر سکتی ہے۔تمام صوبے اس بات کو یقینی بنائیں کہ حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد ہو خاص کر مویشی منڈیوں کے انعقاد میں تمام حفاظتی اقدامات کو بروئے کار لایا جائے۔اسد عمر نے کہا کہ جون 1 سے 15 اوسط ٹیسٹ 23403 اور جولائی 1 سے 15 اوسط ٹیسٹ 22969 جون 1 سے 15 اوسط کرونا کیس 5056 اور جولائی 1 سے 15 اوسط کیس 3097 مریضوں میں کمی عوام کے حفاظتی تدابیر کے حوالے سے بہتر رویہ اور انتظامی اقدامات جس میں سمارٹ لاک ڈائون اور حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کے لے کیے گئے اقدامات کا نتیجہ ہے ، ٹیسٹ میں کمی کی وجہ سے نہیں۔ احتیاط میں کمی سے وبا کا پھیلاؤ بڑھ سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close