فیصل واوڈا کو نا اہلی کیس میں الیکشن کمیشن نے طلب کر لیا، دوہری شہریت کے معاملے نے پھنسا دیا

کراچی(پی این آئی):فیصل واوڈا کو نا اہلی کیس میں الیکشن کمیشن نے طلب کر لیا، دوہری شہریت کے معاملے نے پھنسا دیا، الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کی درخواست 20 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔درخواست گزار قادر خان مندوخیل ایڈووکیٹ اور دیگر نے فیصل واوڈا کے خلاف دہری

شہریت چھپانے پر ان کی نااہلی کی درخواست دائر کررکھی جسے اب الیکشن کمیشن نے 20 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا اور درخواست گزاروں کو بھی 20 جولائی کو طلب کیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں بینچ درخواست پر سماعت کرے گا جس کے لیے الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو بذات خود یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close