بلوچستان کے شہر پنجگور میں دہشت گردوں کا حملہ، پاک فوج کے کتنے جوان شہید اور زخمی ہو گئے؟

پنجگور(پی این آئی)بلوچستان کے شہر پنجگور میں دہشت گردوں کا حملہ، پاک فوج کے کتنے جوان شہید اور زخمی ہو گئے؟ بلوچستان کے علاقے پنجگورمیں دہشت گردوں کے فورسز پرحملے میں پاک فوج کے تین جوان شہید اور8 زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق دہشت گردوں نے

کاہان کی گچک وادی میں گشت کرنے والی فورسزکی پارٹی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 جوان شہید اور8 شدید زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق زخمیوں میں ایک افسر بھی شامل ہے اور پانچ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ زخمی جوانوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیاگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close