اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد؟ ایوان کے اندر تبدیلی کی تفصیل، پیپلزپارٹی کے سینئر لیڈر نے سب کچھ بتا دیا، تفصیل جانیئے

لاہور(پی این آئی)اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد؟ ایوان کے اندر تبدیلی کی تفصیل، پیپلزپارٹی کے سینئر لیڈر نے سب کچھ بتا دیا، تفصیل جانیئے، پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ طالبان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے اپنے ٹویٹ میں بلاول بھٹو زرداری کو دھمکی دی اور اعتراف کیا کہ بی بی

کو انہوں نے کیسے شہید کیا۔ بتایا جائے کہ وہ کیسے فرار ہوا.اس پر کیوں جے آئی ٹی نہیں بنائی گئی؟سلیکٹرز پیچھے ہٹیں، ان ہائوس تبدیلی لانے دیں،شہباز شریف جلدAPC کی تاریخ دینگے، اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد ایجنڈے میں شامل ہوگا۔ وہ پیپلزپارٹی پنجاب سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے. اس موقع پر چودھری منظور احمد، چودھری اسلم گل اور ملک عثمان بھی موجود تھے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا حکومت کی سوچ بھی اسامہ بن لادن والی ہے۔اسی لئے اسامہ کو شہید کہتے ہیں حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے۔ آج ملک میں وہ مسائل بھی دوبارہ اٹھ رہے ہیں جو ختم ہو گئے تھے۔عمران خان کے دائیں بائیں آگے پیچھے مافیا کے سربراہ ہیں۔آصف زرداری اور نوازشریف کے شوگر انڈسٹری میں شیئرساڑھے چار فیصد ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close