دیامر بھاشا ڈیم سے اسٹیل، سیمنٹ سریے کی صنعت کے فروغ کے ساتھ کتنے ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی، عاصم سلیم باجوہ کا ٹویٹ

اسلام آباد (پی این آئی)دیامر بھاشا ڈیم سے اسٹیل، سیمنٹ سریے کی صنعت کے فروغ کے ساتھ کتنے ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی، عاصم سلیم باجوہ کا ٹویٹ، عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم پر تعمیرات کا آغاز تاریخی اقدام ہے۔ منصوبے سے 16 ہزار نوکریاں پیدا ہونگی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عاصم سلیم

باجوہ نے ایک بیان میں کہا منصوبے سے سٹیل‘ سیمنٹ‘ تعمیراتی شعبوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ منصوبے سے 16 ہزار نوکریاں پیدا ہونگی۔ 6.4 ملین ایکڑ فٹ پانی کے ذخیرہ سے 12 لاکھ ایکڑ زرعی علاقہ سیراب ہوگا۔ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا منصوبے سے 45000 میگاواٹ سستی‘ ماحول دوست بجلی پیدا ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close