ہماری سب سے بڑی غلطی ۔۔۔۔۔۔۔۔ فواد چوہدری نے حکومت کی سب سے بڑی غلطی کا انکشاف کر دیا، کیا کہہ دیا؟

اسلام آباد(پی این آئی):ہماری سب سے بڑی غلطی ۔۔۔۔۔۔۔۔ فواد چوہدری نے حکومت کی سب سے بڑی غلطی کا انکشاف کر دیا، کیا کہہ دیا؟، وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ کوئی بھی وزیراعلیٰ اضلاع کو اختیارات دینے پر تیار نہیں۔ پرویز مشرف کا لوکل گورنمنٹ سسٹم کامیاب تھا۔فواد چودھری نےنجی نیوز میں

گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبے پروونشل فنانس کمیشن کے نفاذ میں رکاوٹ ہیں۔ پی ٹی آئی کے وزرائے اعلیٰ بھی وفاقی کابینہ کی ہدایت پر عمل نہیں کر رہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کی خواہش ہے کہ تمام علاقوں کو برابر کا حق ملے۔ لیکن یہ سب کچھ تب ہوگا جب پروونشل فنانس ہوگا۔ پاکستان کے وسائل کی منصفانہ تقسیم ہونی چاہیے۔ تحریک انصاف کے اپنے وزرا بھی پروونشل فنانس کمیشن نافذ نہیں کر رہے ہیں۔ اس معاملے پر کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے۔وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی نے کہا کہ کوئی بھی دوسروں کو اختیار دینے کو تیار نہیں ہے۔ صوبائی حکومتوں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیں۔ ہمیں ہر کام عدالتوں پر نہیں چھوڑنا چاہیے۔انہوں نے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سب سے بڑی غلطی بلدیاتی الیکشن نہ کرانا ہے۔ تحریک انصاف کو پہلے سال ہی بلدیاتی الیکشن کرانے چاہیے تھے۔فواد چودھری نے کہا کہ آرٹیکل 140 اے صوبوں کو پابند بناتا ہے کہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے جائیں۔ چیف منسٹر کے پاس بہت زیادہ اختیارات ہیں۔ بلدیاتی نظام سے ہی نچلی سطح اختیارات منتقل کیے جا سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں