ٹیکنیکل فالٹ کا بہانہ لگا کر کے الیکٹرک نے کراچی کے مختلف علاقوں میں بد ترین لوڈ شیڈنگ شروع کر دی

کراچی(پی این آئی):ٹیکنیکل فالٹ کا بہانہ لگا کر کے الیکٹرک نے کراچی کے مختلف علاقوں میں بد ترین لوڈ شیڈنگ شروع کر دی، کے الیکٹرک کی علاقائی فالٹ کے بہانے کراچی میں بدترین غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری۔کورنگی، لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل، نارتھ کراچی، نیوکراچی، لیاقت آباد، ایف بی ایریا شدید متاثر۔ مستثنیٰ

علاقوں میں کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ۔ شدید گرمی اور حبس میں شہری بے حال۔شہر قائد میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر میں موسم بہتر ہونے کے باعث بجلی کی ڈیمانڈ کم ہونے اور مطلوبہ مقدار میں گیس ملنے کے باجود لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا۔ جبکہ شہر کے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔لیاقت آباد، اولڈ سٹی ایریا، صدر،کورنگی، لانڈھی، گلشن حدید، نارتھ کراچی، لیاری، کیماڑی، گلشن معمار، گلستان جوہر، گلشن اقبال، میٹھا در، کھارادر، بلدیہ، ملیر، شاہ فیصل کالونی، سرجانی ٹاؤن اور اورنگی ٹاون میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب پی ایس او ایس ایس جی سی کے مطابق کے الیکٹرک کو مطلوبہ مقدار سے زیادہ گیس اور تیل فراہم کیا جارہا ہے جب کہ سی این جی سیکٹر اور صنعتوں کو گیس بند کر کے کے الیکٹرک کو اضافی گیس کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے بن قاسم کے 2 یونٹ بند ہیں جب کہ باقی یونٹس بھی کم پیداوار دے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close