بڑی کامیابی ضلع کوہاٹ میں ہنگری کی کمپنی نے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے

کوہاٹ(پی این آئی)بڑی کامیابی ضلع کوہاٹ میں ہنگری کی کمپنی نے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے، پاکستان میں کام کرنے والی ہنگری کی کمپنی ایم او ایل نے خیبر پختونخوا میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔ان نئے ذخائر سے ابتدائی طور پر یومیہ ایک کروڑ 61 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس

حاصل ہو سکے گی۔ایم او ایل کے اعلامیے کے مطابق کمپنی نے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ٹل بلاک میں تیل و گیس کے یہ ذخائر دریافت کیے ہیں۔کنویں کی کھدائی کا عمل 23 مئی کو کیا گیا، اس دریافت سے یومیہ تین ہزار 240 بیرل خام تیل حاصل ہونے کا بھی اندازہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں