وزیراعظم عمران خان ملنگ آدمی ہیں، شلوار قمیض پہن کرعوام میں گھومتے ہیں، وزیراعظم کی سیکورٹی کے اخراجات کتنے ہیں؟ حیران کن انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹرڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملنگ آدمی ہیں، شلوار قمیض پہن کرعوام میں گھومتے ہیں، وزیراعظم کی سیکورٹی کے اخراجات نہیں ہیں۔ سینیٹ میں صدارتی خطاب پر بحث کے دوران ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ عمران خان نے22 سال سیاسی جدوجہد

کی جب کہ ملک میں گزشتہ 40 سال سے دو خاندانوں کی سیاسی اجارہ داری قائم تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا اقتدار آمر کے مرہون منت تھا۔ان کا کہنا تھاکہ ملک سے دو پارٹی سسٹم کو توڑنا پاکستان تحریک انصاف کی پہلی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب اقتدار ملا تو بڑے چیلجزتھے لیکن ہم نے مقابلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان دنیا میں تنہائی کا شکار ہوچکا تھا۔ہم نیوز کے مطابق اس موقع پر اجلاس کی صدارت کرنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے قائد ایوان کو ہدایت کی کہ آپ صدارتی خطاب پر بات کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close