لاہور(پی این آئی)ا شہباز شریف کی اب تک کی جانے والی تمام ملاقاتیں ناکام ہوچکی ہیں، سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف کی اب تک کی جانے والے تمام ملاقاتیں ناکام ہوچکی ہیں، ن لیگ کی جرات نہیں ہے کہ یہ تبدیلی کی کوشش کرسکیں، ن لیگ کو “پنجاب” نہیں ملے گا۔ عارف حمید بھٹی
نے نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کی جرات نہیں ہے کہ یہ تبدیلی کوشش کر سکیں، میں جانتا ہوں کہ پچھلے ہفتے شہباز شریف کی کس سے ملاقات ہوئی اور کتنی دیر ملاقات ہوئی، وہ تمام ملاقاتیں ناکام ہو چکی ہیں۔تجزیہ کار نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو”پنجاب” نہیں ملے گا ۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ شہباز شریف اپنے بھائی کی ہر بات مان سکتے ہیں لیکن یہ نہیں مانیں گے کہ مریم کو پارٹی کا صدر بنا یا جائے ۔انہوں کہا کہ نواز شریف پارٹی سے مکمل آؤٹ ہو چکے ہیں وہ بارویں بھی نہیں رہے۔ سینئر صحافی نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں جب نواز شریف وزیر اعظم تھے ، اس دوران مریم نواز نے اپنے والد سے ضد کی پارٹی کنونشن میں مجھے پارٹی کا صدر بنائیں جس پر نواز شریف رضا مند ہو گئے ، اس وقت شہباز شریف نے والدہ سے جا کر کہا کہ میں نے اپنے بھائی کی کوئی بات نہیں ٹالی لیکن انہیں یہ کام کرنے سے روکیں، جس کے بعد یہ کام نہ ہوسکا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل آئی ایم ایف کی چوکھٹ پر بیٹھنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آپ کی ناکام معاشی پالیسیوں کی بدولت ہی ملک اس حالت میں ہے، ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھنسانے والے آپ ہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں