سبزیوں کے بھاؤ آسمان سے باتیں کرنے لگے، ٹماٹر، آلو، پیاز، لہسن، ادرک، شملہ مرچ، اروی، لیموں، بھنڈی، توری، کیا بھاؤ بکنے لگے؟ جانیئے

لاہور(پی این آئی)سبزیوں کے بھاؤ آسمان سے باتیں کرنے لگے، ٹماٹر، آلو، پیاز، لہسن، ادرک، شملہ مرچ، اروی، لیموں، بھنڈی، توری، کیا بھاؤ بکنے لگے؟ جانیئے۔صوبائی دالحکومت کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ روز پرچون سطح پر گوشت میں استعمال ہونے والی سبزیوں لہسن، ادرک، ہری مرچ، ہرا دھنیا، پیاز سمیت

تمام سبزیوں کی کھلے عام گراں فروشی کی گئی ۔ایک کلو ٹماٹر کے سرکاری سطح پر نرخ 80روپے سے 95روپے تھے لیکن دکانداروں نے 120 روپے میں فروخت کئے, ایک کلو پیاز 35روپے کی بجائے 50 سے 60 روپے ، لہسن دیسی روپے 180 روپے کی بجائے 250روپے ، ادرک چائنہ 350روپے کی بجائے450 روپے ، ہری مرچ 104 روپے کی بجائے روپے 150، ہرا دھنیا 250 روپے تک ، آلو نیا کچا چھلکا 90 روپے تک، کھیرا دیسی 80 روپے فی کلو تک فروخت کیا گیا جبکہ اس کا سرکاری نرخ 52روپے تھا, شملہ مرچ 73روپے فی کلو کی بجائے 100روپے ،گھیا توری 81روپے کی بجائے 100روپے ,لیموں دیسی 105روپے کی بجائے 135روپے،بھنڈی 88روپے کی بجائے 110روپے،اروی 93روپے کی بجائے 130روپے تک فروخت کی جا رہی ہے۔ شہریوں نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں روزانہ گراں فروشی ہوتی ہے ,دکانداروں کی جانب سے سرکاری نرخنامہ یکسر نظر انداز کیا جارہا ہے.۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close