لاہور، پرچون میں چینی کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قلت برقرار

لاہور(پی این آئی)لاہور، پرچون میں چینی کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قلت برقرار،صوبائی دارلحکومت میں گزشتہ روز بھی بیشتر علاقوں میں 20کلو آٹے کے تھلے کی قلت برقرار رہی جبکہ مقامی تھوک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ایک کلو چینی کی قیمت میں 6روپے اضافہ ہو گیا

ہے جس سے اس کا ریٹ 80روپے سے بڑھ کر 86روپے ہو گیا ہے جبکہ پرچون سطح ایک کلو چینی کی قیمت 90روپے تک پہنچ گئی ہے ۔مختلف علاقوں کے رہائشیوں نے رابطہ کر کے بتایا کہ ان کو 20کلو آٹے کا تھیلا 860روپے میں نہیں مل رہا ہے اگر مل بھی رہا ہے تو دکا ندار صرف اپنے جاننے والے کسٹمرز کو ایک ہزار روپے تک بلیک میں فروخت کر رہے ہیں ۔دریں اثنا پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کی 90 فیصد فنکشنل فلور ملز کو سرکاری گندم کے کوٹے کا اجرا شروع ہو گیا ہے اور آئندہ چند روز میں لاہور سمیت پورے صوبے میں وافر مقدار میں آٹے کی دستیابی ہو گی۔ ،فلور ملز سرکار کے مقرر کردہ 860 روپے کے نرخوں پر 20 کلو کا تھیلا فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت لاہور سمیت پورے پنجاب کی فلور ملز کو 16 ہزار 975 ٹن سرکاری گندم روزانہ فراہم کی جا رہی ہے،اس وقت لاہور سمیت پنجاب بھر میں فلور ملز سرکاری گندم کی پسائی کر کے 5 لاکھ 55 ہزار آٹے کے 20 کلو کے تھیلے مارکیٹ میں فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز تک لاہور سمیت پنجاب پھر میں آٹے کی دستیابی معمول پر آ جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close