اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ اضافہ ختم کرنے کی مخالفت کردی ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ انکریمنٹ ختم کرنا ظلم کی انتہاء ہے،جب وزیراعظم کا دولاکھ میں گزارا
نہیںتو سرکاری ملازم چند ہزار میں کیسے گزارا کرے ؟ ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پورے پاکستان کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کرچکی ہے ،سرکاری ملازمین اور عوام کے خلاف حکومت ظالمانہ اقدامات واپس لے۔ انہوںنے کہاکہ ثابت ہوگیا کہ یہ عوام کی نہیں آئی ایم ایف کی غلام حکومت ہے ،عوام پر ظلم ڈھانے والوں نے کہاتھا کہ خود کشی کرلیں گے، آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کی شرائط قوم کے گلے کا پھندا بن چکی ہیں ،موجودہ حکومت سرکاری ملازمین سمیت معاشرے کے ہر طبقے کے لئے بری خبر ہے ،سرکاری ملازمین کے خلاف ظالمانہ اقدامات برداشت نہیں کریں گے،سرکاری ملازمین اور عوام کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے، ظالم حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں