لاہور(پی این آئی) عمران خان شفاف ٹیم نہیں دے سکے، شفاف پاکستان کیسے دیں گے۔ عمران خان کی کابینہ پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک ایماندارٹیم لانے میں ناکام ہو گئے ہیں جس کے بعد اب انہیں بتانا ہو گا کہ وہ ایک شفاف پاکستان کیسے دیں گے؟ بات کرتے ہوئے تجزیہ
نگار کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ٹیم میں ایک شخص بھی ایماندار نہیں ہے، اس کی وجہ سے عمران خان کو بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے ہمیں کوئی امید نہیں تھی، لیکن عمران خان پاکستان کی 90 فیصد نوجوان نسل کی امید بن گئے کہ میں شفاف پاکستان دوں گا، تاہم اب یہ شفافیت ان کی ٹیم میں ہی موجود نہیں ہے۔مزید بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار نے معاون خصوصی کے برائے احتساب شہزاد اکبر کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ شہزاد اکبر کیسے بھرتی کروایا یہ جان کہ رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو 2 سال مکمل ہوگئے ہیں، اقتدار میں آنے کے بعد اب تک عمران خان کی جانب سے کوئی خاص پرفارمنس منظرعام پر نہیں آئی بلکہ ملک کی حالت مزید خراب ہو گئی ہے، اس تمام صورتحال میں اس وقت عمران خان کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ ان کی ٹیم کے اکثر افراد ان کی مخالفت کر رہے ہیں جبکہ کچھ افراد تو ن لیگ کی طرح کرپشن میں ملوث ہیں،تاہم ان تمام باتوں سے ایک بات ثابت ہو گئی ہے وہ یہ کہ عمران خان اپنی ٹیم میں شفافیت رکھنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار کی جانب سے سوال بلند کیا گیا ہے کہ عمران خان شفاف ٹیم نہیں دے سکے، شفاف پاکستان کیسے دیں گے؟
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں