اسلام آباد(پی این آئی) احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے اب تک تقسیم کی جانے والی رقم کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔اعلامیے کے مطابق اب تک ملک بھرمیں ایک کروڑ 26 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی جاچکی ہے جس میں 153 ارب 55 کروڑ روپے سے زائد رقم مستحقین میں تقسیم کی
گئی ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں 57 لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد میں 69 ارب 68 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے اور بلوچستان میں 6 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد میں 7 ارب 73 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 21 لاکھ 60 ہزار سےزائد افراد میں 26 ارب 23 کروڑ، سندھ میں 37 لاکھ 69 ہزار سے زائد افراد میں 45 ارب 46 کروڑ، آزادکشمیر میں 2 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد میں 2 ارب 51 کروڑ اور گلگت بلتستان میں 90 ہزار سے زائد افراد میں ایک ارب 10 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی جب کہ اسلام آباد میں 66 ہزار سے زائد افراد میں 80 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں