لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت کی جانب سے ہفتے میں 2 روز سکول کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔ سکول ایس او پیز کے تحت کھلیں گے اور صرف انتظامی امور سرانجام دیے جاسکیں گے۔وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز اور سرکاری اور نجی سکولوں کے
انتظامی دفاتر ہفتے میں 2 روز کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیر اور منگل کے روز محکمہ صحت کی جانب سے جاری کورونا ایس او پیز کے تحت ضروری سٹاف کے ساتھ سکولوں کے انتظامی دفاتر کھولے جاسکیں گے۔
District Education Authorities and Public & Private Schools in Punjab are hereby allowed to open their administrative offices with skeleton staff for Monday and Tuesday every week subject to adoption of SOPs / guidelines issued by SED and P&S Healthcare Department. pic.twitter.com/mWQCoWkZxM
— Murad Raas (@DrMuradPTI) July 14, 2020
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں