پاکستان کے اہم شہر میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لئے گئے ، یومیہ کتنی گیس اور تیل حاصل ہو گا؟ خوشخبری آگئی

کوہاٹ (پی این آئی) خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل وگیس کے نئے ذخائردریافت ہوگئے، نئی دریافت سے 16.12ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پیداوار اور 3240بیرل یومیہ کنڈنسیٹ تیل حاصل ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق ملک میں تیل و گیس کی تلاش میں بڑی کامیابی مل گئی، ایم او ایل کمپنی نے خیبرپختونخوا کے

ضلع کوہاٹ میں تیل وگیس کے ذخائر دریافت کرلئے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نئی دریافت سے 16.12ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پیداوار ہوگی جبکہ 3240بیرل یومیہ کنڈنسیٹ تیل بھی حاصل ہوگا، کمپنی کی جانب سے مزید ٹیسٹنگ جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close