حکومت کیخلاف کرپشن کے 13ریفرنسز دائرکرنے کا فیصلہ ، وزیراعظم کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے خلاف کرپشن کے 13 ریفرنس دائر کیے جائیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت کے خلاف ایک ریفرنس دائر ہوچکا ہے۔ مجموعی طور پر 13 ریفرنس ہیں ۔ موجودہ

حکومت میں اعلیٰ عہدوں پر جو لوگ موجود ہیں وہ براہ راست ان میں ملوث ہیں، ہفتے، 15 دن بعد ہمارے جیسا کوئی ریفرنس دائر کردیا کرے گا۔سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بلاول بھٹو کے اعلان کے حوالے سے رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بارے میں پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کے ساتھ ابھی تک بات نہیں کی۔ پی پی اور سپیکر کے درمیان کوئی معاملہ طے پاگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close