مسلم لیگ (ن)مقبول ترین سیاسی جماعت بن گئی ، آج ہی الیکشن کروانے کی صورت میں کلین سویپ کرے گی

لاہور (پی این آئی) معروف صحافی مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اس وقت پنجاب کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ ن لیگ پنجاب کی سب سے بڑی سیاسی قوت بہت ہے۔مبشر لقمان نے مزید کہا کہ اس بات سے فرق نہیں پڑتا بھلے نواز شریف اسپتال میں ہوں یا پھر

مریم نواز خاموش ہو،لیکن اگر آج بھی الیکشن ہوتے ہیں تو ن لیگ پنجاب میں کلین سویپ کرے گی۔پنجاب میں ن لیگ کی مضبوط پوزیشن کے حوالے سے کسی کو کوئی شک نہیں ہے۔واضح رہے کہ مبشر لقمان کا شمار پاکستان تحریک انصاف کے حمایتی صحافیوں میں ہوتا ہے اور ماضی میں وہ عمران خان کی کئی موقعوں پر تعریف کر چکے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد،حکومتی کارکردگی کے باعث کئی صحافیوں نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔سینئر صحافیوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ پنجاب میں ن لیگ کی پوزیشن ابھی بھی مضبوط ہے۔ انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کی جانب سے عوام کی رائے پر مبنی ایک سروے کروایا گیا ہے، جس میں ملک کی سب سے مقبول سیاسی جماعت کے حوالے سے نتائج حاصل کیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ سروے کے دوران عوام کی اکثریت نے سابق حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کو اپنی پسندیدہ جماعت قرار دیا ہے۔اس سروے کے دوران پاکستان تحریک اںصاف دوسری پسندیدہ اور پیپلز پارٹی تیسری پسندیدہ جماعت قرار پائی۔ سروے دوران 27 فیصد لوگوں نے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دیا۔ جبکہ 24 فیصد افراد نے وزیراعظم عمران خان کی تحریک انصاف کو اپنی پسندیدہ جماعت قرار دیا۔سروے کے دوران سندھ کی حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی صرف 11 فیصد عوام کی حمایت حاصل کر سکی۔ سروے کے دوران عوام سے مزید کچھ سوالات بھی کیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close