کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا، وزیراعظم عمران خان نے عوام سے بڑی اپیل کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا، مزید احتیاط کی جائے، عوام سے اپیل ہے کہ عیدالضحیٰ پر احتیاطی تدابیر پر عمل یقینی بنائیں، مویشیوں منڈیوں میں بھی ایس اوپیز پر عملدرآمد کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،

جس میں کابینہ کو اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار میں کمی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔کابینہ کو مویشیوں منڈیوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کابینہ ارکان کو ہدایت کی کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا، مزید احتیاط کی جائے۔ عوام سے اپیل ہے کہ عیدالضحیٰ پر احتیاطی تدابیر پر عمل یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ مویشیوں منڈیوں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد کروایا جائے۔ تاکہ وبا ء کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کا دوسرا مرحلہ فوری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات کے بعد منظوری دے دی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام کمرشل بینکوں کو مراسلہ جاری کر دیا ،حکومتی ہدایات کے مطابق قرض پر مارک اپ میں بھی زبردست کمی کر دی گئی،دوسرے مرحلے کیلئے مارک اپ 6 سے کم کر کے 3 فیصد کر دیا گیا۔
قرض کے زیادہ سے زیادہ حد 50 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ کر دی گئی۔ عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوان اپنے کاروبار کیلئے ایک لاکھ سے ڈھائی کروار تک کا قرض لے سکیں گے۔ فیصلہ کورونا کے باعث معیشت کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر کیا گیا۔ عثمان ڈار نے کہا کہ جو نوجوان مالی مشکلات کا شکار ہیں وہ اس پروگرام سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، نوجوان صرف کاروبار کا منصوبہ بنائیں۔ حکومت بغیر گارنٹی کے قرض دے گی۔ عثمان ڈار نے کہا کہ بنا گارنٹی قرض کی حد بھی 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ کر دی گئی ہے۔ دوسرے فیز میں نوجوانوں کا ایل اور دیرینہ مطالبہ بھی پورا کر دیا۔ عثمان ڈار نے کہا کہ ملک بھر کے تمام اسلامی بینکس بھی پروگرام میں شامل ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close