ٹرین پر سفر کرنیوالوں کیلئے بری خبر آگئی، حکومت نے واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزارت ریلوے کا دسمبرتک مکمل ٹرین آپریشن بحال نہ کرنے کا فیصلہ، وزارتِ ریلوے نے فیصلہ کیا ہے کہ دسمبرتک جزوی ٹرین آپریشن ہی چلایا جائے گا، دسمبر کے آخرمیں حالات معمول پر آنے کے بعد مکمل ٹرین آپریشن بحال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کورونا وبا کی حالیہ صورتحال

کی وجہ سے وزارت ریلوے نے دسمبرتک جزوی ٹرین آپریشن ہی چلانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ٹرین آپریشن میں ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عیدالاضحی پرمسافروں کی تعداد کے حساب سے کچھ سپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گئی تاہم دسمبر کے آخر میں حالات معمول پر آنے کے بعد ہی مکمل ٹرین آپریشن بحال کیا جائے گا۔ وزارتِ ریلوے نے مزید بتایا ہے کہ مکمل ٹرین آپریشن بحالی کے بعد بھی تمام ٹرینیں نہیں چلائی جائیں گی بلکہ ٹرین آپریشن کی بحالی کے بعد 138 کی بجائے 100 ٹرینوں چلائی جائیں گئی جبکہ خسارے کی حامل ایکسپریس، شٹل ٹرینیں مکمل بند کر دی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close