اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں ایک ہی دن میں کورونا کے 8ہزار739 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد ملک میں اب تک 1لاکھ70ہزار سے زائد مریض صحتایب ہوچکے، اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں آج کورونا کے صرف1979کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد
2لاکھ53ہزار604ہوگئی ہے لیکن اچھی خبر ہے یہ کہ آج کورونا کے 9ہزار کے قریب مریض صحتیاب بھی ہوگئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 77ہزار628 رہ گئی ہے جن میں سے 2151 کی حالت تشویشناک ہے۔اب تک ملک میں 16لاکھ6ہزار سے زائد کورونا کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ اس کے علاوہ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں یکم مئی سے 12 جولائی تک کے اعداد و شمار کی روشنی میں یہ نظر آ رہا ہے کہ بیماری کے پھیلاؤ میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جون کے پہلے 3 ہفتوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں جو تیزی نظر آئی تھی، اب وہ بتدریج کم ہوتی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں رواں مہینے اب تک ریکارڈ کی جانے والی ہلاکتوں کی تعداد 800 ہے۔ اگر مجموعی طور پر بھی جائزہ لیا جائے تو پاکستان میں کورونا کے باعث شرح اموات 2.28ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملک میں اب تک 5 ہزار 320مریض کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ یاد رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے ابتدائی دو کیسز ایک ہی دن یعنی 26 فروری کو کراچی اور گلگت بلتستان میں سامنے آئے تھے اور 4 ماہ کے بعد پاکستان کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں 12ویں نمبر پر ہے۔تاہم جولائی کے آغاز سے پاکستان میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں کافی حد تک کمی دیکھنے میں آئی۔ ملک میں پہلے کیس کے بعد سے 31 مارچ تک متاثرہ افراد کی تعداد لگ بھگ 2 ہزار کے قریب تھی جبکہ 26 اس بیماری کے باعث لقمہ اجل بنے تھے تاہم اپریل میں کیسز بڑھنا شروع ہوگئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں