آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کینسر میں مبتلا 15سال کے لڑکے علی رضا کی خواہش پوری کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کینسر میں مبتلا 15سال کے لڑکے علی رضا کی خواہش پوری کر دی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کینسر کے مرض میں مبتلا 15سال کے لڑکے علی رضا سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے علی رضا سے وڈیو لنک پر ملاقات کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علی رضا نے پاک آرمی میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی تھی۔ آرمی چیف نے علی رضا کے اس جذبے کو سراہاآئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے علی رضا کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ علی رضا گزشتہ ایک سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور انہوں نے آرمی چیف سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close