غیر ملکی ائر لائنز میں کام کرنے والے کتنے پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کلیئر ہو گئے؟ جانیئے

اسلام آباد(پی این آئی)غیر ملکی ائر لائنز میں کام کرنے والے کتنے پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کلیئر ہو گئے؟ جانیئے۔غیر ملکی ایئر لائنز میں کام کرنے والے 21 پائلٹس کے لائسنس کلیئر قرار دیتے ہوئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اومان اور ہانگ کانگ کو جوابی خطوط بھیج دیئے ہیں۔یاد رہے کہ اومان اور ہانگ کانگ کی

سول ایوی ایشنز نے سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستانی پائلٹس کے لائنسنس کے معاملے پر وضاحت طلب کی تھی۔اومان کی سلام ایئر کے 18 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کیلئے خط بھیجا گیا تھا۔ ڈی جی سول ایوی ایشن نے ان لائسنسز کو فرانزک آڈٹ کے بعد کلیئر قرار دیدیا ہے۔اس کے علاوہ تین لائسنس کی تصدیق کیلئے ہانگ کانگ کی سول ایوی ایشن نے خط لکھا تھا۔ فرانزک آڈٹ کے بعد تینوں پائلٹس کو بھی کلیئر قرار دیتے ہوئے جوابی خطوط بھیج دیئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں