عید سے قبل ہی بڑی خوشخبری ، سرکاری ملازمین کو خصوصی بونس دینے کا اعلان کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب میں کچھ سرکاری محکموں نے عید پر ملازمین کو بونس تنخواہ دینے کا اعلان کردیا، لیسکو سمیت تمام کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ واسا گریڈ ایک تا سولہ کے ملازمین کو5 ہزار روہے عید الاؤنس دے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیسکو اور

واسا نے اپنے ملازمین کو عیدالاضحیٰ پر بونس تنخواہ اور عیدی الاؤنس دینے کا اعلان کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ وزارت پاور ڈویژن نے لیسکو سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں سے اضافی اخراجات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ ان تفصیلات کو دیکھ کر لیسکو سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں میں افسران و ملازمین کو بنیادی تنخواہ بونس دی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ وزارت پاور ڈویژن نے عیدالاضحیٰ پر لیسکو سے بونس دینے کے لئے بجٹ کی اضافی رقم کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔جس کو دیکھتے ہوئے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بونس دینے سے 40 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے۔ واضح رہے عیدالفطر پر وزارت پاور ڈویژن نے کورونا وائرس کے باعث معاشی ابتر صورتحال کے باعث بونس دینے سے انکار کیا تھا۔ لیکن اب وزارت ڈویژن نے تمام تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اضافی بجٹ کو دیکھ کر بونس دینے کا فیصلہ کریں گی۔اسی طرح ایم ڈی واسا نے بھی اپنے ملازمین کو عید قربان پر عیدی الاؤنس دینے کا اعلان کیا ہے۔ حکم نامہ کے مطابق گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کو عیدالاضحیٰ پر 5 ہزار روپے الاؤنس ادا کیا جائے گا۔عید الاؤنس کی منظوری اور ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ یہ عید الاؤنس ملازمین کو تنخواہوں کے ساتھ ہی ادا کردیا جائے گا۔ واضح رہے کورونا وائرس کے باعث لوگوں کی قوت خرید شدید متاثر ہوئی ہے۔ اس صورتحال میں بونس تنخواہ بڑی خوشخبری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں