انا للہ وانا الیہ راجعون ، سابق سینیٹر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کا انتقال ہو گیا، افسوسناک خبر آگئی

ملتان (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامرڈوگر کے چچا ملک لیاقت علی ڈوگر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ ان کی 65برس تھی۔ ملک لیاقت ڈوگر کا ملتان کے ڈوگر خاندان سے تعلق تھا ۔ان کے بڑے بھائی ملک صلاح الدین ڈوگرملتان کے میئر رہے۔ اس کے علاوہ وہ سینیٹر

اور تین مرتبہ ایم پی رہے۔ان کے دوسرے بھائی ملک شوکت ڈوگر بھی ملتان کے میئر رہے۔ملک لیاقت ڈوگر30مئی 1955ء کو ملتان میں پیدا ہوئے۔پائلٹ ہائی سکول ملتان سے میٹرک اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے گریجویشن کی۔2001ء کے بلدیاتی انتخابات میں ملک لیاقت ڈوگر یونین ناظم منتخب ہوئے۔ 2002ء میں انہوں نے نظامت سے استعفیٰ دے کر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑااور این اے 149سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ وہ قومی اسمبلی کی مجالس قائمہ کے چیئرمین بھی رہے۔بعدازاں وہ اکتوبر2014ء میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ملک لیاقت ڈوگر گزشتہ کئی روز سے دل کے عارضے کاشکارتھے۔ ان کی نماز جنازہ ملتان کے صلاح الدین ڈوگر پارک میں ادا کر دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close