کراچی کی جیل پولیس کا کانسٹیبل محمد ضیاء موٹر سائیکل سمیت 10 جولائی سے لاپتہ، جیل حکام کیا کہتے ہیں؟

کراچی(پی این آئی)کراچی کی جیل پولیس کا کانسٹیبل محمد ضیاء موٹر سائیکل سمیت 10 جولائی سے لاپتہ، جیل حکام کیا کہتے ہیں؟کراچی میں جیل پولیس کا کانسٹیبل محمد ضیاء 10 جولائی کوڈیوٹی پرگیا لیکن واپس گھر نہیں آیا، جس کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کراچی میں جیل

پولیس کے کانسٹیبل محمد ضیاء کے اغوا کا مقدمہ نیوٹاون تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ مقدمہ اہلکار کے والد کی مدعیت میں اغوا کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، جس کے متن میں لکھا ہے کہ 10 جولائی کو محمد ضیاء گھر سے ڈیوٹی پرروانہ ہوا لیکن واپس نہ آیا، محمد ضیاء لیاری کا رہائشی ہے اور موٹر سائیکل سمیت لاپتا ہوا ہے۔جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محمد ضیاء 10 جولائی کو ڈیوٹی پر آیا تھا اور 11جولائی کو ڈیوٹی ختم کر کے جیل سے روانہ ہوا تھا۔جیل انتظامیہ نے بتایا کہ جیل کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی پولیس کو فراہم کردی گئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close