مشکل حالات میں درست فیصلہ ، پاکستان میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر وزیراعظم کی حکمت عملی کامیاب قرار دیدی گئی ،ملک میں کورونا پر قابو ہونے لگا

لاہور(پی این آئی) سینیئر تجزیہ نگار عمران یعقوب خان کا کہنا ہے کہ برے وقت میں وزیراعظم عمران خان کے فیصلوں کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عمران یعقوب کا حالیہ صورتحال اور کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے دوران وزیر اعظم کے کئے گئے

فیصلوں پر اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جو فیصلہ کیا کہ لاک ڈاؤن سے بھوک ہڑتال سے مر نہ جائیں۔اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔لیکن اس وقت ہماری معاشی حالت کیا تھی۔مسلم لیگ ن کے دور میں 5.6 فیصد گروتھ تھی اور ان دو سالوں میں منفی میں چلے گئے ہیں جبکہ کورونا 4 ماہ پہلے آیا ہے۔عمران یعقوب کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا میں 41 فیصد کمی آئی ہے۔جون میں پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ 2.25 فیصد تھا جو کہ جولائی میں ایک فیصد رہ گیا۔جب کہ ہم ڈبلیو ایچ او کی پچاس ہزار ٹیسٹوں کی ڈیمانڈ بھی پوری کرنے کے قریب ہیں۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث 5 ہزار 197 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 2 لاکھ 48 ہزار 872 افراد متاثر ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2521 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور74 افراد کا انتقال ہوا۔پنجاب میں کورونا کے 2 ہزار6 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ ایک ہزار747، خیبرپختونخوا ایک ہزار87، بلوچستان126، اسلام آباد152، آزادکشمیر43 اور گلگت بلتستان میں 36 کورونا مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ملک کے 733اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئیسہولیات میسر ہیں اور393 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئی1820 وینٹی لیٹرز دستیاب,گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں 23 ہزار 569 ٹیسٹ کیے گئے اور ا?ج تک مجموعی طورپر15 لاکھ 14 ہزار 858 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں