کسی کو پسند ہو یا نہ ہو، عمران خان کے ساتھ ہی پاکستان کا گزارا ہے، کون وزیراعظم کی حمایت میں کھل کر سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) کسی کو پسند ہو یا نہ ہو، عمران خان کے ساتھ ہی پاکستان کا گزارا ہے۔ عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے ایک تقریب میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے ساتھ ہی پاکستان کا گزارا ہے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ

عمران خان کے قد کا آدمی اس وقت پورے پاکستان میں موجود نہیں، وہ اس وقت اہم مسائل سے دوچار ہیں اور کورونا کی وبا سے نمٹ رہے ہیں، اس کے علاوہ حکومت معیشت کو بہتر کرنے کے لئے بھی اقدامات کر رہی ہے، اپوزیشن کو چاہیئے کہ وہ ترقی کے راستے میں رکاوٹ نہ بنیں اور حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں۔اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کے بارے میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ لوگ خود آپس میں تقسیم ہوگئے ہیں، ان کی پارٹی میں کوئی نہیں سن رہا تو باہر کیا سنے گا۔فواد چودھری نے کہا کہ سندھ میں ایک جے آئی ٹی سے بہت کچھ سامنے آیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پانامہ کیس میں ملک سے فرار ہیں۔موجودہ حالات کے تناظر میں اپوزیشن کی ساری لیڈرشپ تتر بتر ہے۔ عمران خان کو چھوڑیں، پہلے یہ فیصلہ کریں کہ اپوزیشن کرنی کس نے ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک اپوزیشن جماعتوں پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اس بات کا فیصلہ نہیں ہو سکا کہ ان کا لیڈر کون ہے، انہیں پہلے اس کا فیصلہ کرنا ہو گا، بعد میں اپوزیشن عمران خان سے استعفیٰ کا مطالبہ کر سکتی ہے۔ خیال رہے کہ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اب موجودہ صورتحال میں پاکستان کا عمران خان کے بغیر گزارا نہیں ہے، بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے قد کا آدمی اس وقت پورے پاکستان میں موجود نہیں، وہ اس وقت اہم مسائل سے دوچار ہیں اور کورونا کی وبا سے نمٹ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close