علیم خان کی گرفتاری میں پی ٹی آئی کی کس طاقتور شخصیت کا کردار نکل آیا؟تہلکہ خیز انکشاف

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دوران پارٹی کے رہنما علیم خان کو نیب کیسز کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔انہی کیسز کی وجہ سے علیم خان کچھ عرصہ جیل میں بھی رہے تھے۔جب کہ نیب کے کیسز ہونے کی وجہ سے سے عمران خان اور علیم خان کے درمیان دوریاں بھی آ گئیں۔پاکستان تحریک

انصاف کی حکومت میں علیم خان کو پنجاب کی وزارت اعلی کے لئے مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا تھا۔جب کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی بری ہونے کے بعد ان کی تبدیلی کی خبریں بھی گردش کر رہی تھیں۔اسی دوران علیم خان کو گرفتار کر لیا گیا۔اور اب معروف صحافی سہیل وڑائچ نے بی بی سی کے لئے لکھے گئے کالم میں انکشاف کیا ہے کہ علیم خان کی گرفتاری میں عثمان بزدار نے اہم کردار ادا کیا تھا۔سہیل وڑائچ نے لکھا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار کو دو لوگ بہت کھلتے ہیں۔ایک علیم خان اور دوسرے اسلم اقبال۔۔علیم خان عثمان بزدار کو خاطر میں نہیں لاتے، دوسرا اُن کا سیاسی اور جسمانی قد بھی ان سے بڑا ہے۔علیم خان کو بزار صاحب کے اسی حسد و عناد نے نیب سے گرفتار کروایا تھا۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو آف شور کمپنی کیس میں نیب نے 6 فروری کو تحقیقات کے لیے گرفتار کیا۔ گرفتاری کے فوراً بعد ہی عبدالعلیم خان نے وزات کے استعفیٰ دے دیا ۔البتہ پروڈکشن آرڈرز پر وہ باقاعدگی سے پنجاب اسمبلی اور قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شرکت کرتے رہے تھے۔ بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے 15 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی ضمانت منظور کی تھی۔ جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو 17 مئی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ نیب حراست سے رہائی پانے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان نے مرکز میں عہدہ دینے کی درخواست دی تھی جسے وزیراعظم عمران خان نے مسترد کر دیا تھا، تاہم انہیں دوبارہ پنجاب کابینہ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close