بریکنگ نیوز! تعلیمی اداروں کو اگست سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا

پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخوا میں نجی تعلیمی اداروں کو 4 اگست سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے نجی تعلیمی اداروں نے ایس او پیز کے ساتھ چار اگست سے سکول کھولنے کا اعلان کیا ہے۔پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ خیبر سے کراچی تک بغیر

ایس او پیز کے بس چل سکتے ہیں تو تعلیمی ادارے کیوں بند ہیں؟ کورونا کی وجہ سے سے لوگ نہیں تعلیم اور تعلیمی ادارے مر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ،میلہ مویشیاں،مارکیٹس اور میڈیا ایس او پیز کے بغیر کھل چکے ہیں اس لیے ہم نے ایس او پیز کے تحت ونٹر زون جس میں مالاکنڈ ڈویژن، ہزارہ ڈویژن اور پاراچنار کے بعض علاقے شامل ہیں،کے نجی تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ونٹر زون میں گزشتہ 9 ماہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں جس کی وجہ سے طلبہ اور طالبات کا وقت تباہ ہوگیا ہے۔حکومت نے ستمبر میں سکول کھولنے کا اعلان کر دیا ہے مگر ونٹر زون میں دسمبر میں موسم سرما کی چھٹیاں ہو کر طلبہ کا پورا سال ضائع ہو جائے گا۔اس لیے وہ چار اگست سے نجی تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرتے ہیں۔اگر حکومت نے ہم پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف شدید مزاحمت کر کے وزیراعلی اور بنی گالہ کے سامنے سڑکوں پر نکل آئیں گے۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے 15 سمتبر سے کھولے جائیں گے، جولائی کے دوسرے ہفتے سے ایس او پیز کے تحت فنی تعلیم اور مدارس کو امتحانات لینے کی اجازت ہو گی۔عید کے بعد یونیورسٹیوں کو اختیار ہو گا کہ وہ 30 فیصد طلباء کو ہاسٹلز میں رکھ سکیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر حالات موافق نہ ہوئے تو تعلیمی ادارے نہیں کھولے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جولائی کے دوسرے ہفتے سے فی تعلیم کے ادارے امتحانات لے سکیں گے جبکہ مدارس کو بھی امتحانات لینے کی اجازت ہو گی۔ امتحانات کے لئے ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی ہو گا اور جو ادارے اسی او پیز پر عمل نہیں کریں گے ان کو امتحانات لینے سے روک دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close