سرکاری ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے یا ان کی پینشن ختم کرنے کی خبروںپر حکمران جماعت کا ردِ عمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریکِ انصاف نے سرکاری ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے یا ان کی پینشن ختم کرنے کی خبروں کو جھوٹا قرار دیدیا، رہنما تحریکِ انصاف شہباز گل نے کہا ہے کہ ”سرکاری ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے یا ان کی پینشن ختم کرنے کی خبریں مکمل جھوٹ اور افواہ سازی پر مبنی

ہیں۔ ایسی جھوٹی خبریں وہی مافیہ پھیلا رہا ہے جن کی کرپشن کی وجہ سے ان کی گردن پر خان کا ہاتھ ہے اور ان کو پتہ ہے وہ بچ نہیں سکتے۔ایسے حالات میں وہ جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں”۔یاد رہے کہ اس سے قبل ایسی خبریں گردش کر رہی ہیں جن میں کہا جارہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ملازمین کو وقبل ازوقت پنشن،گریجویٹی دےکرریٹائرکیاجائےگا، سینئر ملازمین ریٹائرکرکےنوجوان بھرتی کرنےکی تجویز پیش کی گئی ہے۔تا ہم اس حوالے سے تمام سرکاری ملازمین کے لئے نئی پالیسی بنائی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ پیش کردہ دستاویزات کے مطابق قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کےمعاملےپر 3 الگ الگ کمیٹیاں کام کررہی ہیں، کمیٹیاں ملازمین کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی تجاویزپیش کریں گی۔ تاہم بتایا گیا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بعد پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔خیال رہے کہ اس سال سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا تھا، حکومت کے اس فیصلے کے بعد ان کی کافی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا، سرکاری ملازمین کی جانب سے تنقید کے علاوہ مختلف مقامات پر احتجاج بھی ریکارڈ کروائے گئے تھے۔ آج قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور صدر ن لیگ میاں شہباز شریف نے بھی کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کو جبری ریٹائرڈ کرنے کی خبریں زیرگردش ہیں، ملازمین کو ریٹائرڈ کرنے کیلئے کمیٹیاں بھی تشکیل دی جا رہی ہیں، یہ معاملہ بدنیتی پر مبنی ہے، قومی اسمبلی میں حکومت سے وضاحت طلب کریں گے۔تاہم اب شہباز گل نے ان خبروں کو جھوٹا قرار دیدیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close