سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر آگئی ، تعیناتی سے ریٹائرمنٹ تک بنیادی تنخواہیں نہ بڑھانے کی تجویز دیدی گئی ، پنشن کی رقم بھی کم ہونے کاامکان

اسلام آباد(پی این آئی)اصلاحات کمیشن نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی تجاویز پر تنخواہوں پر سالانہ انکریمنٹ ختم کرنے کی سفارشات حکومت کو بھجوادیں۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ ان سفارشات کی حتمی منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے اخراجات میں

کمی کے لیے شرط عائد کر رکھی ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آئی ایم ایف نے تجویز دی کہ بنیادی تنخواہ پر سالانہ اضافے کے بجائے تنخواہیں منجمد کی جائیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے تجویز کیا کہ تنخواہوں میں اضافہ کی بجائے الاؤنسز میں معمولی اضافہ کیا جائے۔سالانہ انکریمنٹ میڈیکل، ہاؤس رینٹ و دیگر الاؤنسز پر دیا جائے گا۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ بنیادی پےاسکیل پر تعینات ملازم ریٹائرمنٹ تک اسی بنیادی تنخواہ پر رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔اس اقدام سے حکومت ریٹائرمنٹ کے وقت کم پینشن ادا کرے گی، جبکہ الاونسز انتہائی کم مقدار میں بڑھیں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی پینشنز کا بوجھ بھی کم ہوجائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ ریٹائرمنٹ کے وقت حکومت کم بنیادی تنخواہ پر ہی پینشن کیلکولیٹ کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close