قربانی کے جانور انتہائی سستے ہونیوالے ہیں، حکومت نے مویشی منڈیوں کو ٹیکس فری کر دیا

لاہور(پی این آئی) حکومت نے مویشی منڈیوں کو ٹیکس فری کردیا ہے، بیوپاریوں سے کسی بھی قسم کی فیس نہیں لی جائے گی، پہلے آنے والے بیوپاریوں کو ترجیحاً پہلے ٹینٹس الاٹ کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبے کے تمام شہروں میں موییشی منڈیوں سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں۔ ہر

ضلعی انتظامیہ اپنے شہر کی آبادی، کورونا وباء کا پھیلاؤ اور مسائل کو دیکھتے ہوئے مویشی منڈیاں لگانے کیلئے ایس اوپیز پر عمل کروائے گی۔بتایا گیا ہے کہ حکومت نے مویشی منڈیوں کو ٹیکس فری کردیا ہے۔ جانوروں کو منڈیوں میں لانے والے بیوپاریوں سے کسی بھی قسم کی فیس نہیں لی جائے گی۔ بیوپاریوں کو پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر منڈیوں میں ٹینٹس اور جگہ الاٹ کی جائے گی۔بیوپاریوں کیلئے جانوروں کی تعداد سے متعلق آگاہ کرنے کیلئے ایم سی ایل کیمپ آفس کو اطلاع دینا لازمی ہوگا۔انتظامیہ کی جانب سے پانی، پبلک ٹوائلٹس، ڈس انفیکشن سپرے، کانگو سپرے اور لائیو و ہیلتھ ڈیسک بھی منڈیوں میں قائم کردیئے گئے ہیں۔ لاہور کو دیکھا جائے تو شہر میں 12 مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے پولیس کو منڈیاں لگانے کی جگہہوں سے بھی آگاہ کردیا ہے۔ مویشی منڈیاں شہر سے باہر لکھوڈیر، ایل ڈی اے سٹی، کاہنہ، ڈی ایچ اے فیز نائن، گجومتہ، سگیاں پل اور این ایف سی سوسائٹی میں لگائی جائیں گی۔دوسری جانب وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ مویشی منڈیو ں کیلئے سخت ایس اوپیز بنائے گئے ہیں۔ کوئی بھی ماسک کے بغیر مویشی منڈی میں داخل نہیں ہوگا۔اب تک 25 فیصد لوگوں نے اجتماعی قربانی کیلئے اپلائی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈبلیو ایچ او کے رولز کے مطابق ٹیسٹ کررہے ہیں، رینڈم سیمپلنگ بھی زیادہ کررہے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد میں کمی آئی ہے۔آج پنجاب میں 487 لوگوں کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close