جاتی امرا میں نواز شریف کے گھر کے باہر احتساب عدالت کی طرف سے اشتہاری کا عدالتی نوٹس چسپاں کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی)جاتی امرا میں نواز شریف کے گھر کے باہر احتساب عدالت کی طرف سے اشتہاری کا عدالتی نوٹس چسپاں کر دیا گیا۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہرعدالتی نوٹس چسپاں کردیا گیا۔توشہ خانہ کیس میں جاتی امرا کی رہائش گاہ کے باہراحتساب عدالت روالپنڈی کا نوٹس لگادیا گیا ہے۔نوٹس

میں نواز شریف کو توشہ خانہ کیس میں17 جولائی کو عدالت میں پیش ہوکر وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اس سے قبل توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی طلبی کا اشتہار جاری کرنے اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی نیب کو ارسال کیے گئے تھے۔جعلی اکاؤنٹس کیسز کے توشہ خانہ ریفرنس میں مسلسل عدم حاضری پرعدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی تھیجس کے بعد نیب نے نواز شریف کی طلبی کا اشتہارعوامی مقامات پر چسپاں کیا تھا۔عدالتی اشتہارکے مطابق نواز شریف جان بوجھ کرعدالتی کارروائی سے مفرور ہیں، عدالت نے نواز شریف کو پیش ہوکرتوشہ خانہ ریفرنس کا جواب دینے کے لیے آخری موقع دیا ہے۔توشہ خانہ ریفرنس میں عدالتی احکامات کے باوجود پیش نہ ہونے پرآصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری نیب کو ارسال کردیے گئے۔آصف علی زرداری کے 50 ہزار مچلکوں کے ساتھ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے جس کے مطابق اگر آصف علی زرداری ایک ضامن کے ساتھ پیش نہ ہوئے توانہیں گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close