آج شام 7 بجے سے پاکستان کے کن بڑے شہروں میں کیبل، انٹر نیٹ سروس بند رہے گی؟ مطالبات تسلیم نہ ہونے پر پورے پاکستان میں سروس بند کرنے کی دھمکی

کراچی(پی این آئی)آج شام 7 بجے سے پاکستان کے کن بڑے شہروں میں کیبل، انٹر نیٹ سروس بند رہے گی؟ مطالبات تسلیم نہ ہونے پر پورے پاکستان میں سروس بند کرنے کی دھمکی۔چیئرمین کیبل آپریٹرزایسوسی ایشن خالد آرائیں نے کہا ہےکہآج شام 7سے 9بجے کراچی میں انٹرنیٹ اورکیبل ٹی وی سروس بندرہےگی۔ خالد

آرائیں نے کراچی پریس کلب میں عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اگرہمارے مطالبات نہ تسلیم کیے گئےتوپورے پاکستان میں سروس بندکریں گے۔خالد آرائیں نے کہاکہ کے الیکٹرک کے ظالمانہ اقدامات کے باعث انتہائی قدم اٹھانے جارہے ہیں،کل تک مذاکرات نہ ہوئے تو کل بھی علامتی ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گاخالد آرائیں نے کہا کہ کے الیکٹرک جہاں دل کرتا ہے کیبل آپریٹرز کی تاریں کاٹ دیتاہے،کےالیکٹرک تانبے کے تار بیچ کرکھا گئے اورسلورکی تاریں لگادیں،میئر کراچی وسیم اختر زیر زمین کیبل کیلیے کامن کوریڈورفراہم کریں۔خالد آرائیں نے کہاکہ کے الیکٹرک ہم پرالزامات نہ لگائے،کےالیکٹرک ہٹ دھرمی سے باز نہیں آرہاہے،گورنر سندھ نے بھی کہا کہ کیبل ٹی وی کے تاروں میں کرنٹ نہیں ہوتا۔خالدآرائیں نے کہا کہ چیر مین پیمراسےگزارش کرتاہوں کہ حکام بالا سےبات کریں اورمسائل حل کرائیں،کورونا کی وجہ سےلوگوں کی اکثریت گھروں پرہے،لوگوں کومعلومات اورتفریح پہنچانے کا واحد ذریعہ کیبل ٹی وی ہے۔خالدآرائیں نے کہا کہ جیو گروپ کی اس مشکل کی گھڑی میں ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں،تمام کیبل آپریٹرز میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔خالد آرائیں نے کہاکہ کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن مطالبہ کرتی ہےکہ حق سچ کی آوازاٹھانےوالوں پرظلم نہ کیاجائے،میر شکیل الرحمان کیخلاف 34 سال پرانےکیس کو اٹھانےکےپیچھے محرکات کچھ اورہیں،کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن مطالبہ کرتی ہےکہ حق سچ کی آوازاٹھانےوالوں پرظلم نہ کیاجائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close