پیپلز پارٹی کی شکایت، ٹویٹر نے شہباز گل کی بھیجی ہوئی بلاول بھٹو، زرداری، فضل الرحمان ملاقات کی تصویر ڈیلیٹ کر دی

اسلام آباد(پی این آئی):پیپلز پارٹی کی شکایت، ٹویٹر نے شہباز گل کی بھیجی ہوئی بلاول بھٹو، زرداری، فضل الرحمان ملاقات کی تصویر ڈیلیٹ کر دی، وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کی پوسٹ کی ہوئی تصویر ٹوئٹر انتظامیہ نے ہٹا دی، یہ تصویر مولانا فضل الرحمان کی آصف زرداری اور بلاول

بھٹو سے ملاقات کی تھی۔تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے مولانا فضل الرحمان کی پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کے صاحب زادے بلاول کے ساتھ ملاقات کی خصوصی تصویر اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کر دی تھی۔تصویر ٹوئٹ کرنے پر پیپلز پارٹی سوشل میڈیا سیل نے شہباز گل کو کاپی رائٹ اسٹرائیک بھجوا دی، کاپی رائٹ کی شکایت ملنے پر ٹوئٹر نے تصویر شہباز گل کے اکاؤنٹ سے ہٹا دی۔شہباز گل نے اسٹرائیک بھیجے جانے پر رد عمل میں بلاول کو بچہ کہہ دیا، ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹ میں لکھا کہ بلاول ویسے واقعی بے بی ہے ابھی، تصویر بلاول نے خود ٹوئٹ اور میڈیا کو جاری کی تھی، وہی میں نے اور علی زیدی نے ٹوئٹ کی۔انھوں نے تصویر ہٹنے کے بعد ٹوئٹ میں لکھا کہ بلاول کے وکیل علی حیدر نے ٹوئٹر کو شکایت کی کہ تصویر ٹوئٹر سے ہٹا دی جائے، واقعی بچہ ہے ابھی بلاول۔یاد رہے کہ مذکورہ ملاقات کے بعد پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام ف نے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں