پاک بحریہ کے بیڑے میں نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ جہاز پی این ایس یرموک کو شامل کرلیا گیا

کراچی(پی این آئی):پاک بحریہ کے بیڑے میں نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ جہاز پی این ایس یرموک کو شامل کرلیا گیا، پاک بحریہ کے بیڑے میں نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ جہاز کو شامل کرلیا گیا،پی این ایس یرموک کی شمولیت کی تقریب ڈاکیار ڈکراچی میں منعقد ہوئی۔تفصیلات کے مطاق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ’پی این ایس

یرموک‘ بحری بیڑے میں شامل ہوچکا ہے، جس سے متعلق خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جہاں نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ترجمان نے بتایا کہ نیول چیف نے جہاز کی تعمیر پر ڈامین شپ یارڈرومانیہ اور پراجیکٹ ٹیم کو سراہا، جدید جنگی جہاز اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن اور ڈیفنس سسٹم سے لیس ہے۔’پی این ایس یرموک متعدد نیول آپریشنز، ہیلی کاپٹر اور ڈرون لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دوسرا جہاز پی این ایس تبوک عنقریب بیڑے میں شامل ہوجائے گا‘۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف کا کہنا تھا کہ پی این ایس یرموک کی بحری بیڑے میں شمولیت اہم سنگ میل ہے، نئے جدیدجہاز کی شمولیت سے سمندری حدود اور بحری مفادات کا دفاع مضبوط ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

close