اسلام آباد(پی این آئی):وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا، 12 نکاتی اہم ترین ایجنڈا جاری ہو گیا، کیا کیا شامل ہے؟ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا۔وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دوپہر 12 بجے ہو گا جس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں کئی وزرا
ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔کابینہ اجلاس میں ملکی سلامتی، سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ عید الاضحیٰ پر کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات کے علاوہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔اجلاس میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرک اسلام آباد ڈائریکٹر جنرل کی تقری کی منظوری اور پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل کے ڈی جی کی تقرری کی منظوری بھی دے جائے گی۔کابینہ اجلاس میں تمام ڈویژن میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی پوسٹوں کی رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔دو روز قبل معاشی تھنک ٹینک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کورونا نے پاکستان سمیت عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسی وبا سے عوام کا تحفظ اور اقتصادی سرگرمیوں کے درمیان توازن ہے۔ معاشرے کے انتہائی پسماندہ طبقات کو امداد کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غربت کے خاتمے کیلئے حکومت کا احساس پروگرام کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ انتہائی مستحق افراد کی مدد کیلئے احساس پروگرام میں توسیع کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں