اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 2،51،625 ہو گئی، 5،266 جان کی بازی ہار گئے، پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے5ہزار 266 جان کی بازی ہار گئے ہیں اور 2لاکھ 51 ہزار 625 متاثر ہوئے۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں
میں 2 ہزار769 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور69 اموات ہوئی ہیں۔سندھ میں کورونا کیسزکی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار533 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 87ہزار43، خیبرپختونخوا30ہزار 486، بلوچستان11ہزار185، اسلام آباد14ہزار108، آزاد جموں و کشمیرایک ہزار599 اور گلگت میں ایک ہزار 671 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں 22 ہزار532 ٹیسٹ کیے گئے اور ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 85 ہزار 170 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں3 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔پنجاب میں 2 ہزار13 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ ایک ہزار795، خیبرپختونخوا ایک ہزار99، بلوچستان126، اسلام آباد153، آزادکشمیر44 اور گلگت بلتستان میں 36 کورونا مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زائد ہے اور تا حال ایک لاکھ 56 ہزار 700 کورونا متاثرین صحت یاب ہوئے۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 86 ہزار 975 ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں