علی زیدی سے توقع رکھنا بےکار ہے، ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کیا چولیں مار رہا ہوں، سعید غنی کے سخت الفاظ

کراچی(پی این آئی)علی زیدی سے توقع رکھنا بےکار ہے، ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کیا چولیں مار رہا ہوں، سعید غنی کے سخت الفاظ، پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہاکہ پی ٹی آئی کے سی ویودھرنے میں امن کمیٹی کے لوگ آتے رہے،حبیب جان نے تصدیق کی کہ پی ٹی آئی کے کراچی کے جلسے امن کمیٹی سے

کامیاب ہوئے،حبیب جان نے کہاعلی زیدی جھٹلائیں کہ وہ امن کمیٹی سے رابطے میں تھے،علی زیدی کواحساس ہوجائے تواپنی غلطی تسلیم کرلیں کہ جھوٹ بولا،علی زیدی سے توقع رکھنابےکارہے، ان کوکوئی فرق نہیں پڑتاکیاچولیں ماررہاہوں ۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ حکومت مسائل سے توجہ ہٹانے کیلیے نان ایشوز اٹھارہی ہے، انہوں نے معیشت کاجنازہ نکال دیا،پوری دنیامیں پی آئی اے کوتباہ کردیاگیا،حکومت نے پٹرولیم مافیا کو نوازا،نیب نے شوگر کمیشن کی رپورٹ پرکسی کونہیں بلایا،مجھے نیب پراعتمادنہیں کہ وہ پی ٹی آئی کے کسی رہنماکیخلاف کارروائی کرےگا، نیب نے حلیم عادل شیخ کاکیس لیا،کوئی شک نہیں انھیں کلین چٹ دےدی جائیگی،خسروبختیارکیخلاف نیب کے پاس پہلے سے کافی موادہے، لیکن کارروائی نہیں کی گئی،مجھے ذاتی طور پر امید نہیں کہ نیب حکو متی ارکان کے خلاف کارروائی کرے گا۔سعید غنی نے کہاکہ پی ٹی آئی کے سی ویودھرنے میں امن کمیٹی کے لوگ آتے رہے ہیں،حبیب جان نے تصدیق کی پی ٹی آئی کراچی کے جلسے امن کمیٹی نے کامیاب کرائے،حبیب جان نے کہاعلی زیدی جھٹلائیں کہ وہ امن کمیٹی سے رابطے میں نہیں تھے؟،حبیب جان نے تمام باتوں کی تصدیق کی ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہاکہ وفاقی وزیر علی زیدی نے میڈیا پر سفید جھوٹ بولا،پی ٹی آئی کا امن کمیٹی کے ساتھ رابطہ تھا،3رکنی کمیٹی کو امن کمیٹی کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا ٹاسک دیاگیا،عارف علوی،عمران اسماعیل اور علی زیدی نے 3رکنی کمیٹی بنائی،ثابت ہوا جو میں کہہ رہاہوں وہ درست،علی زیدی جھوٹ بول رہے ہیں،سعیدغنی نے کہاکہ علی زیدی نے2014میں تصدیق کی امن کمیٹی کےخلاف سیاسی مقدمات بنائے گئے،علی زیدی کواحساس ہوجائے تواپنی غلطی تسلیم کرلیں کہ جھوٹ بولا۔وزیرتعلیم سندھ نے کہاکہ کراچی کے لوگوں پر لوڈ شیڈنگ کا عذاب نا اہل حکومت کی وجہ سے آیا،انہوں نے پی آئی اے سے جوزیادتی کی اس کی قوم سے معافی مانگیں،حکومت پٹرول،چینی کی قیمت میں اضافے کوواپس لے،حکومت ڈرامے بازیاں کررہی ہے،عوام سے جھوٹ بول رہی ہے،انہوں نے کہاکہ حکومت نے دو سال میں صرف ایک کام کیا،اپوزیشن پرکیسزبناؤ،پی ٹی آئی حکومت کراچی والوں کے ساتھ زیادتی کی ذمہ دار ہے،پی ٹی آئی والے بحران پیداکرتے ہیں اور بعد میں کریڈٹ لیتے ہیں،سعید غنی نے کہاکہ حکومت پٹرول،چینی اوردیگراشیاکی قیمتوں میں اضافے کوواپس لے۔سعیدغنی نے کہا کہ اسدعمر نے کہا اتوار سے کراچی میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی،اسدعمر نے کہا گیس اور فرنس آئل کا مسئلہ حل کردیا گیا ہے،پی ٹی آئی کے لوگ اپنی غلطیاں تسلیم کرلیں،پی ٹی آئی کے لوگ ڈھٹائی کی انتہا پر ہیں۔صوبائی وزیر سعید غنی نے کہاکہ پی ٹی آئی ارکان سانحہ بلدیہ ٹاو¿ن جے آئی ٹی پر بات کیوں نہیں کرتے؟،میں نے اسمبلی فلور پر پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کی بات کی،فہمیدہ مرز ا نے کہا سعید غنی نے قانون کی خلاف ورزی کی،فہمیدہ مرز انے اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط لکھا۔سعید غنی نے کہاکہ فہمیدہ مرزاکوسندھ دشمنی والی باتیں نہیں کرنی چاہیے، فہمیدہ مرزاسے گزارش ہے وہ سندھ کے عوام کے حق کی بات کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close